بولان میں گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع

  • December 19, 2019, 3:42 pm
  • National News
  • 350 Views

بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے میں متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت اور بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔

پولیس حکام کے مطابق بولان کے علاقے ڈھاڈر میں متاثرہ گیس پائپ لائن کی بحالی کیلئے سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیموں کو مطلوبہ سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے ۔

ڈپٹی کمشنر کچھی اور ایف سی حکام بھی متا ثرہ علاقے میں موجود ہیں امید ہے کہ پائپ لائن کا کام آج مکمل کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات گیس پائپ لائن دھماکےسے تباہ ہو نے کے بعد کوئٹہ کو گیس کی سپلائی جزوی متاثر ہوگئی تھی، جبکہ مستونگ، پشین اور قلات میں گیس سپلائی معطل ہوگئی تھی۔