کیاخانہ کعبہ کو دہشتگردوں سے پرویز مشرف نے آزاد کرایا؟ تفصیل سامنے آگئی

  • December 20, 2019, 10:30 am
  • National News
  • 315 Views

خانہ کعبہ کو کس نے آزاد کرایاتھا،تفصیل سامنے آگئی ہے ۔ تفصیل کے مطابق کئی جہیمان العتیبی نامی ایک سعودی سابق فوجی نے اپنے 400 ساتھیوں کے ہمراہ خانہٴ کعبہ پر حملہ کیا تھا جس پر کئی لوگ دعویٰ کر چکے ہیں کہ خانہ کعبہ کوپاکستان نے آزاد کرایا تھا۔ چونکہ سابق صدر پرویز مشرف اس کے بعد اقتداد میں بھی آگئے جس کے بعد کہا جانے لگا کہ پرویز مشرف نے خانہ کعبہ کو آزاد کرادیا تھا۔
تاہم انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق 20نومبر 1979 میں سعودی عرب نے خانہ کعبہ کو متعدد بار دہشتگردی سے چھڑوانے کی کوشش کی تاہم کامیاب نہ ہوسکے ۔ آخرکار سعودی عرب نے فرانس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا جس میں انہوں نے فرانس سے مدد طلب کی ۔ جس پر فرانس نے تین کمانڈوز کو سعودی عرب بھیجا، تینوں کمانڈوز نے بے ہوشی کی گیس چھوڑ کر خانہ کعبہ میں دہشتگردوں پر دھاوا بول دیا اور دہشت گردوں سے آزاد کرایا۔
بعد ازاں سینئر تجزیہ کار جاوید چودھری کے ایک پروگرام کے دوران پاکستانی سیاست دان جاوید قصوری نے بھی دعویٰ کیا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے خانہ کعبہ میں موجود دہشتگردوں کو مار گرایا۔ اسی پروگرام کے دوران بریگیڈیر(ر) جاوید حسین نے اس بات کی تردید کر دی اور کہا کہ خانہ کعبہ میں ہونے والی کارروائی میں پاکستان شامل نہیں تھا ۔ یاد رہے کہ پرویز مشرف کو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے کے بعد ایک بار پھر سے یہ بات سرگرم ہے کہ پاکستان نے خانہ کعبہ کو دہشتگردوں سے آزاد کرایا۔ دراصل اس بات میں کوئی حقیقت نہیں اور نہ ہی سابق صدر پرویز مشرف کا اس معاملے میں کو ئی کرداد ہے ۔ خانہ کعبہ کو فرانس کے تین کمانڈوز نے دہشتگردوں سے آزاد کرایا تھا ۔