تعلیمی شعبے میں طلباء کی نمایاں کارکردگی صوبے کے روشن مستقبل کی نوید ہے، گورنر بلوچستان

  • December 20, 2019, 10:46 am
  • Education News
  • 244 Views

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کا کہنا ہے کہ تعلیمی شعبے میں طلباء کی نمایاں کارکردگی صوبے کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔

گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے بیوٹمز یونیورسٹی کے 15ویں کانووکیشن سے خطاب میں طلباء کو کامیابی پر مبارکباد اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کا مقصد صرف ذاتی مفاد نہیں بلکہ معاشرے کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا بھی ہے۔

گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتا ہوں جنہوں نے یونیورسٹی کو اس مقام پر لایا۔جب کہ تعلیمی شعبے میں طلباء کی نمایاں کارکردگی صوبے کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔