مچھ جیل کی طرف آنے والا مشکوک شخص پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

  • December 23, 2019, 11:34 am
  • National News
  • 296 Views

مچھ جیل کی طرف آنے والا مشکوک شخص پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

کوئٹہ: ضلع بولان کے علاقے مچھ میں مشکوک شخص سینٹرل جیل کی طرف آنے کی کوشش کے دوران جیل مورچے میں تعینات اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بولان کے علاقے مچھ میں ایک مشکوک شخص نے سینٹرل جیل کی طرف آنے کی کوشش کی تاہم اس دوران جیل کے مورچے میں تعینات اہلکار کی جانب سے اسے روکنے کے لیے وارننگ دی گئی مگر وہ نہیں روکا جس پر اہلکار نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مشکوک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس، ایف سی اور جیل فورس نے جیل کو گھیرے میں لے لیا، ہلاک ہونے والے مشکوک شخص کے پاس سے کچھ برآمد نہیں ہوا۔ ہلاک شخص کی لاش طبی معائنہ کے لیے سول اسپتال مچھ منتقل کردی گئی۔