نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بے حیائی کی تمام حدیں پار ہو گئیں

  • December 24, 2019, 12:22 pm
  • Entertainment News
  • 438 Views

ٹِک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور صندل خٹک اپنی بے باک اداؤں اور اخلاق سے گِری گفتگو کی وجہ سے پاکستان ہی نہیں دیگر ممالک میں بھی خاصی شہرت رکھتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب حریم شاہ گزشتہ دِنوں دُبئی گئی تو وہاں ایک شاپنگ مال میں پاکستانی منچلوں نے اُنہیں گھیر کراُن سے نازیبا حرکات کیں، جس کا حریم شاہ نے بہت افسوس بھرے انداز میں سوشل میڈیا پر بھی ذکر کیا۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں صندل خٹک نے انتہائی بے حیائی پر مبنی گفتگو کر کے دیکھنے والوں کو پریشان کر دیا ہے۔ ٹی وی پروگرام کے دوران ماضی میں بے حیائی والے پروگرامز کی بناء پر شہرت رکھنے والے وقار ذکاء نے بھی اُن سے جان بُوجھ کر ایسے سوال کیے، جن سے بے حیائی جھلک رہی تھی۔
اس پروگرام کے دوران وقار ذکاء نے صندل خٹک سے پوچھا کہ وہ پروگرام کا حصّہ بننے کے لیے کیا کر سکتی ہیں تو بے باک سوشل میڈیا اسٹارصندل خٹک نے کہا کہ میرے پاس دو ایسی چیزیں ہیں جو میں کر سکتی ہوں۔

اور جو عمران خان بھی کرتے ہیں اور میں نے اسے مبشر لقمان اور فیاض الحسن چوہان پر بھی آزمایا ہے۔ پہلی چیز کالا جادو ہے، جو ہمارے شہر میں بہت زیادہ ہے۔ میں آپ کے کپڑے اُتروا سکتی ہوں۔ میں نے صحافی مبشر لقمان کے بھی کپڑے اُتروائے ہیں۔ یہ بات میں نے صرف آپ کو بتائی ہے ، ابھی تک اور کسی کو نہیں پتا۔ اس اخلاق سے گری گفتگو کے دوران صندل خٹک نے کہا کہ میں کسی کو بھی ننگا کرسکتی ہوں۔
مبشر لقمان ننگا ہوا ہے تبھی تو وہ ہمارے پیچھے پڑ گیا ہے۔ ہم نے اس کی ویڈیو بھی بنائی ہے۔ مگر ابھی میں اسے سامنے نہیں لاؤں گی۔ عمران خان بھی کالا جادو کرتے ہیں۔ صندل خٹک نے اینکر وقار ذکاء سے کہا کہ جب عمران خان آپ پر جادو کرے گا تو ساری دُنیا آپ کو ننگا دیکھے گی۔





واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بشر لقمان اور ٹک ٹاک اسٹارز کے درمیان قانونی جنگ کا آغاز ہو گیا تھا۔
ٹی وی اینکر مبشر لقمان اور ٹک ٹاک اسٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک ایک دوسرے کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب اینکر پرسن اور معروف صحافی وتجزیہ کار مبشر لقمان کے ذاتی جہاز میں چوری ہوئی تھی جس کے بعد مبشر لقمان نے ٹک ٹاک بنانے والی دو لڑکیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تھی۔
مبشر لقمان نے درخواست میں موٴقف اختیار کیاتھا کہ فیاض الحسن چوہان کی ایماء پر دونوں لڑکیاں انکے جہاز میں گْھسیں اور لاکھوں روپے مالیت کے کیمروں سمیت دیگر سامان لے اْڑیں۔ اس کے بعد دونوں لڑکیوں حریم شاہ اور صندل خٹک نے موقف اختیار کیا تھا کہ انہیں مبشر لقمان کے خلاف استعمال کیا گیا اور ایک شخصیت نے انکے جہاز تک کس نے پہنچایا۔ویڈیو بنانے والی دونوں لڑکیوں نے بتایا تھا کہ انہیں ایک بڑی شخصیت نے ائیرپورٹ میں داخل کروایا اور مبشر لقمان کے جہاز تک پہنچایا۔اینکر کی جانب سے اس شخصیت کا نام ہوچھنے پر انہوں نے کہا کہ نام ہم تب بتائیں گی جب اجازت ملے گی۔