کوئٹہ کے بڑے سرکاری ہسپتالوں کی مشنری اور آلات کی مرمت کی مد میں اضافی فنڈز کا اجراء

  • December 24, 2019, 4:22 pm
  • Breaking News
  • 237 Views

کوئٹہ کے بڑے سرکاری ہسپتالوں کی مشنری اور آلات کی مرمت کی مد میں اضافی فنڈز کا اجراء


وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر کوئٹہ کے بڑے سرکاری اسپتالوں کی مشنری اور آلات کی مرمت کی مد میں اضافی فنڈز کا اجراء کردیا گیا،محکمہ خزانہ کی جانب سے محکمہ صحت کو اسپتا لوں کی مشنری اور آلات کی مرمت کے لیے ایک کروڑ 77 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کردئیے گئے،فنڈز کا اجراء گزشتہ روز صحت کے شعبہ کے امور سے متعلق وزیراعلیٰ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے تناظر میں کیا گیا ،اضافی فنڈز سے سول اسپتال ،شہید بینظیر بھٹو اسپتال ، فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل اسپتال اور ہیلپرز آء اسپتال کی غیر فعال مشنری اور آلات کو فعال بنایا جائے گا،وزیراعلیٰ جام کمال نے متعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں کے ایکسرے یونٹس آکسیجن پلانٹس اور دیگر مشنری کو فوری فعال کر کے عوام کو سہولت دی جائے۔