ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سورج گرہن لگ گیا

  • December 26, 2019, 10:46 am
  • National News
  • 174 Views

ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سورج گرہن لگ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سورج گرہن لگ چکا ہے، ملک کے بہت سے علاقوں میں صبح کے وقت اندھیرا چھا گیا ہے۔
ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سورج گرہن کو 20 سال بعد پاکستان میں انسانی آنکھ سے دیکھا جاسکتا ہے، سورج کے 80فیصد حصے کو گرہن لگا ہے۔ سورج گرہن کو انسانی آنکھ سے دیکھا جاسکتا ہے، گرہن کو ملک کے ساحلی علاقوں یعنی کراچی اور گوادر سے سب سے زیادہ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس کے علاوہ ملک کے دوسرے شہروں سے بھی اس کو دیکھا جاسکتا ہے، اس حوالے سے احتیاطی تدابیر بھی جاری کردی گئی ہیں کہ گرہن کے وقت سورج کو نہ ہی دیکھا جائے تو بہتر ہے، کیونکہ یہ اتنا خطرناک گرہن ہے جس سے انسانی آنکھ کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے، بلکہ مسلسل دیکھنے سے انسان کی آنکھ کی بینائی بھی ضائع ہوسکتی ہیں، اسی لئے سورج گرہن کے وقت محتاط رہا جائے تو بہتر ہے۔
اس سال سورج گرہن کو رنگ آف فائر کا نام دیا گیا ہے۔ سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوا جو دوپہر ایک بج کر 06 منٹ پر ختم ہوجائے گا۔ رپورٹس کے مطابق 8بج کر 37 منٹ پر مکمل سورج گرہن ہوگا۔ واضح رہے کہ یہ رواں برس کا چوتھا اور آخری سورج گرہن ہے، سال 2019 میں 06 جنوری کو جزوی سورج گرہن ہوا تھا،سال کا دوسرا اور تیسرا مکمل سورج گرہن 2 اور 3 جولائی میں ہوا تھا ،پہلے تینوں سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں دیکھا گیا تھا ،تاہم سال کے آخری مکمل سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں بھی ہورہا ہے۔