كوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں سردی كی لہر برقرار

  • December 30, 2019, 12:27 pm
  • Weather News
  • 281 Views

كوئٹہ سمیت صوبے بھر میں سردی كی لہر برقرار ہے اور آئندہ دو روز میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری كا امكان ہے۔

محكمہ موسمیات كے مطابق اتوار كی صبح كوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریكارڈ كیا گیا، قلات منفی 7، زیارت منفی 9، چمن منفی 1 اور خانوزئی میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریكارڈ كیا گیا۔

كوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں آئندہ دو روز میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری كا امكان ہے، كئی شہروں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہا، سب سے زیادہ سردی زیارت میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 9 ریكارڈ كیا گیا۔
شہریوں نے سردی سے بچنے کے لئے مختلف مقامات پر آلاؤ جلا لئے جب کہ بجلی اور گیس كی آنكھ مچولی سے بھی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔