طالب علم سے زیادتی کا کیس نیا رخ اختیار کر گیا،مفتی کفایت الله کی پریس کانفرنس بے بنیاد اور من گھرٹ ہے، ڈی پی او مانسہرہ

  • January 2, 2020, 1:40 pm
  • National News
  • 308 Views

پڑھنہ مدرسہ کے طالب علم سے زیادتی کیس نئے موڑ کی طرف داخل ہو گیا، مفتی کفایت الله کی جانب سے پریس کانفرنس نے جلتی پر تیل کا کام کیا، مانسہرہ پولیس نے بھرپور موقف اپناتے ہوئے مفتی کفایت الله کی پریس کانفرنس کو بے بنیاد اور من گھرٹ قرار دے دیا۔
ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ کے مطابق پولیس کو شمس الدین کے حوالہ سے معلوم ہوا ہے کہ اس کا اس قسم کے معاملات سے تعلق تھا تاہم اس پر پولیس کے پاس کوئی شواہد نہیں تھے، ڈی این اے کی رپورٹ آنے پر سچائی کا تعین ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مفتی کفایت الله پریس کانفرنس کر کے عوام کو گمراہ کرنے اور کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، آج دس سالہ یاحوس کے لواحقین نے زبان بندی ختم کر دی اور پریس کانفرنس میں مفتی کفایت الله پر کیس پر اثر انداز ہونے اور کسی کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا۔ لواحقین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے از خود نوٹس کا مطالبہ کیا۔