حکومت نے موبائل فونز پر ٹیکس کم کر دیا

  • January 2, 2020, 1:43 pm
  • Business News
  • 530 Views

ایف بی آر نے چھوٹے موبائل فون کی درآمد پر عائد ٹیکس ڈیوٹی میں کمی کردی ہے۔سو ڈالر تک قیمت کے موبائل فون پر عائد ڈیوٹی1320 روپے سے کم کرکے 200 روپے فی موبائل فون کردی گئی ہے۔ حکومت نے ٹیکس قوانین میں ترمیم کے بعد آرڈیننس جاری کر د یا ہے۔جس میں برانڈڈ اور پیک حلال گوشت پر سیلز ٹیکس عائد کیا گیا جب کہ موبائل فون پر ٹیکس کم کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آرڈیننس کے مطابق پیک اور برانڈڈ حلال جانوروں کے گردے، کلیجی ، دیگر کھانے کی اشیاء پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا۔ان اشیاء کے کھلے اور بنا برانڈ کے فروخت پر کوئی ٹیکس نہیں ہو گا۔مرغی ، مچھلی، گائے اور بکرے کا یخ بستہ پیک اور برانڈڑ گوشت پر ٹیکس عائد کیا گیا۔
خام کپاس اور جننگ فیکٹریوں سے نکلنے والے کپاس پر ٹیکس شرح دو گنا کر دی گئی ہے۔

ان پر ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کر دی گئی۔اس کے علاوہ موبائل فون صارفین کیلئے خوشخبریآئی ہے،ایف بی آر نے چھوٹے موبائل فون کی درآمد ڈیوٹی میں کمی کردی۔100 ڈالر کے موبائل فون کی ڈیوٹی پر ٹیکس کم کر دیا ہے۔ پہلے سو ڈالر کے موبائل فون پر 1320روپے سیلز ٹیکس وصول کیا جاتا تھا جو کم کر کے 920روپے کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ حکومت نے 30ڈالر کے موبائل فون پر سیلز ٹیکس 135 روپے کم کر کے130 روپے کر دیا ہے۔
اور ایف بی آر نے موبائل فون پر ڈیوٹی کی شرح میں کمی سے متعلق ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا ہے۔فیصلے سے درآمدی موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے درآمدی قیمت کے مطابق 6 مختلف سلیبس کے لیے بجٹ 20-2019 میں موبائل فون پر فلیٹ ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا تھا۔ اس اقدام سے زائد قیمتوں کے مقابلے میں سستے موبائل پر کم ٹیکس ہوگا۔فنانس سپلیمنٹری (دوسرا ترمیمی) بل 2019 نے موبائل فون کی درآمد موثر بنانے کے لیے 12 مارچ سے تمام 4 ٹیکسز ریگولیٹری ڈیوٹی، سیلز ٹیکس، ودہولڈنگ ٹیکس اور موبائل لیوی کو ایک سنگل فکسڈ ریٹ (مقررہ شرح) میں ضم کردیا تھا۔