نئے سال کے پہلے روز سب سے زیادہ بچے کس ملک میں پیدا ہوئے؟

  • January 2, 2020, 2:13 pm
  • Entertainment News
  • 381 Views

نئے سال کے پہلے روز دنیا بھر میں تقریباً 3 لاکھ 92 ہزار 78 بچوں کی پیدائش ہوئی۔

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں سال 2020 کے پہلے روز یعنی یکم جنوری کو 67 ہزار 385 بچوں کی پیدائش ہوئی جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیاہےکہ نئے سال کے پہلے روز دنیا بھر میں تقریباً 3 لاکھ 92 ہزار 78 بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں سے 17 فیصد بچوں کی پیدائش صرف بھارت میں ہوئی جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کے بعد چین میں 46 ہزار 299، نائیجیریا میں 26 ہزار 39، پاکستان میں 16 ہزار 787، انڈونیشیا میں 13 ہزار 20 اور امریکا میں 10 ہزار 452 بچوں کی پیدائش ہوئی۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ زیادہ تر بچوں کی پیدائش دارالحکومت نئی دہلی میں ہوئی۔