حریم شاہ نے شیخ رشید کی ایک اور مبینہ کال لیک کر دی

  • January 6, 2020, 4:34 pm
  • Entertainment News
  • 657 Views

وفاقی وزیر شیخ رشید اور ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے مابین کی گئی ایک اور مبینہ ویڈیو کال لیک ہو گئی۔ لیک ہونے والی ویڈیو کال میں شیخ رشید کہتے ہیں کہ صبح 7 بجے کام پر جانا ہے،اکیلے آدمی کے بہت مسائل ہوتے ہیں۔جس پرحریم شاہ شیخ رشید سے سوال کرتی ہیں کہ آپ نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ جس پر شیخ رشید نے جواب دیا کہ " اب شادی کیا کرنی ہے،پڑوسیوں کے لیے تو نہیں کرنی، کام پر نکل جاؤ، پیچھے پڑوسی مزے کریں۔
شیخ رشید اور حریم شاہ کے مابین ہونے والی یہ گفتگو حریم شاہ کے نام سے ہی منسوب ٹویٹر آئی ڈی سے شئیر کی گئی ہے۔




خیال رہے کہ اس سے قبل ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے ٹک ٹوک سٹار حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید میرے بہنوئی ہیں، کیونکہ انھوں نے میری دوست کے ساتھ نکاح متعہ کر رکھا ہے۔
حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ میرے بہنوئی ہیں اس لیے مجھے دوسرے لوگوں کے ساتھ تصویریں کچھوانے سے روکتے ہیں۔

اردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ کہ شیخ رشید کی ویڈیو میں نے اپلوڈ نہیں کی، میں بیرون ملک مقیم تھی، تاہم مجھے اسکا علم تھا۔میری جس دوست کے ساتھ شیخ رشید صاحب کا نکاح متعہ ہوا ہے وہ لاہور میں موجود ہے۔ انھوں نے کہا تھا کہ میری شیخ صاحب سے دو دن قبل بات ہوئی لیکن وہ مجھ سے کافی ناراض تھے، وزیر اعظم عمران خان کے متعلق کوئی بات نہیں کی، وہ ہمارے لیڈر ہیں اس لیے ان کے متعلق کوئی بات نہیں کر سکتی۔
انھوں نے بتایا تھا کہ میرا صرف ٹک ٹوک والا اکاؤنٹ آفیشل ہے۔ سوشل میڈیا پر مجھ پر بہت زیادہ تنقید کی جارہی ہے جسکا میں کوئی جواب نہیں دینا چاہتی۔ انھوں نے بتایا تھا کہ میں ہر جگہ سچائی سے مقابلہ کرونگی، میں نے کسی کو دھمکی نہیں دی۔ انھوں نے کہا تھا کہ فیاض الحسن چوہان سے متعلق کال ریکارڈ بالکل درست ہے، عمران خان سے متعلق دھمکیوں کی خبریں بے بنیاد ہیں، میرے نام سے ٹویٹر اور فیس بک پر موجود اکاؤنٹس میرے نہیں ہیں، میں اس وقت باکو میں موجود ہوں اور میں نے کینیڈا کی شہریت کے لیے اپلائی کر رکھا ہے، پاکستان واپس آؤنگی لیکن ابھی کوئی ادارہ نہیں ہے۔