پاکستان سیاحتی ممالک کے بہترین 10 ممالک میں شامل

  • January 9, 2020, 11:31 am
  • Entertainment News
  • 268 Views

امریکی میگزین نے پاکستان کو سیاحتی ممالک کے بہترین دس ممالک میں شامل کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور خیبر پختون خوا سیاحت کے لحاظ سے ایک اور مشہور بین القوامی میگزین کے ریڈار پر آگیا، برطانیہ کے بعد امریکا کے مشہور فوربز میگزین نے بھی پاکستان کو 2020 کے لئے ٹاپ ٹین لسٹ میں شامل کردیا، میگزین نے سیاحوں کو خیبر پختون خوا کے قدرتی نظارے اور ہزاروں سال پرانے تہذیب دیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

امریکی میگزین نے پاکستان کو ایڈونچر، ماؤنٹین بائکنگ، رافٹنگ اور کلچر ٹورازم کے لئے بہترین ملک قرار دیتے لکھا کہ پاکستان کا بنیادی انفراسٹرکچر بہتر ہوا ہے، سڑکوں کی حالت بہتر ہے اور نئے ٹنل کھول گئے ہیں۔ میگزین نے کیلاش کی منفرد ثقافت، چترال اور ہنزہ کی وادیاں سیاحوں کے لئے بہترین قرار دیے اور برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد کا بھی ذکر کیا ہے۔
اس سے قبل برطانیہ کے مشہور کانڈی ناسٹ اور برٹش بیک ہیکرز نے بھی پاکستان کو 2020 کے لئے بہترین سیاحتی ملک قرار دیا تھا۔

خیال رہے میگزین کے ٹاپ ٹین لسٹ میں تاجکستان، چائنہ، الجیریا، سعودی عربیہ اور ارمینیا سمیت دیگر ممالک بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر عاطف خان نے مشہور فوربز میگزین کی رپورٹ پر قوم کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینے کے لئے حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے، صوبے میں 5 سکی ریزارٹ 5 چئر لفٹ رافٹنگ اور دیگر منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔

وزیر سیاحت کا کہنا تھا کہ بین القوامی افق پر نمودار ہونے کے بعد بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد متوقع ہے، سیاحوں کے لئے 14 نئے سیاحتی مقامات دریافت کئے گئے ہیں جہاں تک انے والے سیزن سے پہلے سڑکوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی۔