سماجی کارکن جلیلہ حیدر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

  • January 20, 2020, 1:37 pm
  • National News
  • 206 Views

ایف آئی اے نے ویمن ڈیمو کریٹک فورم بلوچستان کی صدر اور انسانی حقوق کے لیے سرگرم کارکن جلیلہ حیدر کو لاہور ائیرپورٹ سے بیرون ملک جانے سے روک دیا ۔ذرائع کے مطابق جلیلہ حیدرکا نام واچ لسٹ میں شامل تھا۔لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ڈبلیو ڈی ایف بلوچستان کی صدر اور انسانی حقوق ایکٹوسٹ جلیلہ حیدر کو لاہور ائیرپورٹ پر لندن جانے سے روکا ہے۔
ذرائع کے مطابق جلیلہ حیدر لندن میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں۔ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ جلیلہ حیدر کا نام واچ لسٹ میں شامل تھا اور انہیں ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام پر روکا گیا،ایف آئی اے نے جلیلہ حیدر کا بیان ریکارڈ کر کے انہیں گھر واپس جانے کی اجازت دی۔جب کہ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے جلیلہ حیدر کا نام ای سی ایل میں شامل تھا۔معاون خصوصی داخلہ امور شہزاد اکبر نے جلیلہ حیدر کی گرفتاری کو غلط قرار دے دیا ہے