بلوچستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات

  • January 27, 2020, 4:21 pm
  • Health News
  • 213 Views

بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے خصوصی اقدامات کا آغاز کردیا۔ خطوط کا تبادلہ اور ہدایت نامے جاری کیے جاچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے جام کمال خان کی ہدایت پر صوبے میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے خصوصی اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے 14 ماہرین پرمشتمل ٹیکنیکل کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ ٹیکنیکل کمیٹی متعلقہ وفاقی اداروں کے اشتراک سے کورونا وائیرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کی ایڈوائیزری جاری چکی ہے۔

اس کے ساتھ ہی کوئٹہ کے سول اسپتال میں خصوصی وارڈ قائم کیا گیا ہے اور عوام میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کی آگاہی مہم بھی شروع کردی گئی ہے۔

تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ضلعی اسپتالوں اور دیہی مراکز صحت میں نمونیا سے بچاؤ اور علاج کی تمام سہولتوں کی دستیابی کی ہدایت کی گی ہے جبکہ کوئٹہ اور صوبے کے دیگر ائیرپورٹس پر محکمہ صحت کے اہلکا ر تعینات کر دیے گئے ہیں۔