عمران خان نے دنیا میں ہی حوریں دیکھ لیں

  • January 28, 2020, 2:44 pm
  • National News
  • 177 Views

عمران خان نے دنیا میں ہی حوریں دیکھ لیں، تفصیلات کے مطابق کامیاب نوجوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمپین کے دوران جب لفٹ سے گرا تو شوکت خانم کے ڈاکٹر عاصم نے ایسا انجیکشن لگایا کہ ہڈیاں ٹوٹنے کا درد بھول گیا اور وہاں پر کھڑی نرسیں حوریں لگنے لگیں۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میرٹ ٹیلنٹ کو اوپر لے کرجاتا ہے، جو معاشرہ میرٹ پر عمل نہیں کرتا وہ پیچھے رہ جاتا ہے۔ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن دنیا کا مقابلہ نہیں کرسکتے، ہم سفارشی کلچرکی وجہ سے پیچھے رہ گئے۔ جوان پروگرام میں جتنا میرٹ ہوگا اتنا کامیاب ہوگا۔
پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ اسکالرشپ ہم نے دیے ہیں، ہم نے 50 ہزار اسکالر شپ دیے ہیں، دنیا کے کسی بھی ملک کا اثاثہ نوجوان ہوتے ہیں، دنیا ہم نوجوانوں کی آبادی والا بڑا ملک ہیں، ہم سے زیادہ نوجوانوں کی آبادی یمن کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین آج دنیا کی بڑی معیشت ہے، اس کی وجہ ہے کہ 30 سال قبل جو بھی پیسا خرچ کیاوہ اپنے غریب عوام کوغربت سے نکالنے کیلئے خرچ کیا،70 کروڑ عوام کو غربت سے نکالا۔ ملک ترقی تب کرتا ہے جب دولت غریب طبقے کو اوپر اٹھانے کیلئے خرچ کی جائے، ہمارا احساس پروگرام 200ارب کا ہے، جس میں ہم غریبوں پر پیسا خرچ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ میں تھا تومیں نے خواب دیکھاکہ پاکستان کیلئے ٹیسٹ کرکٹ کھیلوں گا، ٹیسٹ کھیلنے کیلئے پوری محنت کی،ٹیسٹ کرکٹ کھیلی، پھر خواب تھا کہ دنیا کا آل راؤنڈر بنوں ، پھر دنیا کا کرکٹ چیمپیئن بنے، اس کے بعد خواب دیکھا کہ کینسرہسپتال بنے، اب دوسرا بن گیا ہے تیسرا بننے والا ہے۔
نمل یونیورسٹی بنائی، سب نے کہا کہ یہ نہیں بن سکتی، وہ بھی بن گئی۔ میں نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا تومذاق اڑایا گیا، دوپارٹی سسٹم ہے یہاں کامیاب نہیں ہوسکتے۔اب میرا آخری خواب یہ ہے کہ پاکستان کو عظیم ملک بناؤں جو قائد اعظم اور علامہ اقبال کا خواب تھا، انشاء اللہ کرکے دکھاؤں گا، ابھی مشکل وقت ہے، ابھی قوم کی آزمائش کا وقت ہے، نوجوانوں اگر زندگی میں کامیاب ہونا ہے، تو ایک انسان کی زندگی کا مطالعہ کیا جائے، دنیا میں ہمارے پیارے رسول ﷺ کامیاب انسان تھے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میرے نبی ﷺ کی زندگی سے سیکھو، آپ ﷺ نے ایسی ریاست مدینہ بنائی جس نے دنیا کی تاریخ بدل دی۔
انہوں نے کہا کہ کامیاب انسان برے وقت سے سیکھتے ہیں۔ میں جب کابینہ کے اجلاسوں میں جاتا ہوں توکئی وزراء کو گھبرائے ہوئے دیکھتا ہوں، شکلیں اتری ہوتی ہیں، کہ مہنگائی ہوگئی ہے۔ انشاء اللہ مہنگائی کرنے والے ایک ایک مافیا کو پکڑوں گا، ہم ان کا مقابلہ کریں گے۔