نور بخاری نے سابقہ شوہر سے دوبارہ شادی کرنے کی تصدیق کردی

  • January 29, 2020, 11:51 am
  • Entertainment News
  • 220 Views

ور بخاری نے سابق شوہر سے دوبارہ شادی کرنے کی تصدیق کردی، اداکارہ نے تحریک انصاف کے رہنما عون چودھری کو پھر سے جیون ساتھی بنا لیا، کچھ روز قبل ان کیساتھ تصویر بھی شیئر کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کچھ ذرائع کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ نور بخاری نے اپنے سابقہ شوہر سے دوبارہ شادی کر لینے کی تصدیق کر دی ہے۔
نور بخاری نے تصدیق کی ہے کہ انہیں تحریک انصاف کے رہنما اور اپنے سابقہ شوہر عون چوہدری کو دوبارہ اپنا جیون ساتھی بنا لیا ہے۔ اس سے قبل کچھ روز پہلے پاکستانی اداکارہ نور بخاری نے اپنے پہلے شوہر عون چودھری کو مائی ہیرو کہہ دیا تھا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نور بخاری نے اپنے سابق شوہر عون چودھری کی تصویر لگائی اور مائی ہیرو لکھ کر ایموجیز سے اظہار محبت کیا۔
اداکارہ نور بخاری کی اس پوسٹ نے صارفین کو حیران کر دیا کہ شاید اداکارہ نور بخاری دوبارہ عون چودھری سے شادی کرنا چاہتی ہیں یا کر چکی ہیں۔ نور کی لگائی گئی پوسٹ پر عون چودھری کی بہن فاریہ نے لکھا کہ اللہ نظر بد سے بچائے۔واضح رہے اداکارہ نور 2 سال قبل شوبز کی انڈسٹری سے علیحدگی اختیار کر گئی تھیں ۔ کچھ روز قبل ان کی پانچویں شادی سے متعلق خبریں گردش کرنے لگی تھیں۔