چین میں 4 پاکستانی طلبہ کرونا وائرس کا شکار ہوئے، ڈاکٹر ظفرمرزا کی تصدیق

  • January 29, 2020, 4:03 pm
  • Health News
  • 141 Views

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزا نے تصدیق کی ہے کہ چین میں 4 پاکستانی طلبہ کرونا وائرس کا شکار ہوئے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ چین میں 30 ہزارپاکستانی مقیم ہیں،ووہان شہر میں 500طلبہ زیر تعلیم ہیں،4 پاکستانی طلبہ جان لیوا وائرس کرونا کا شکار ہوئے ،چاروں پاکستانی طلبہ کا علاج چین میں جاری ہے،جن کی صحت میں بہتری آئی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں ، لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی تاہم پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی مریض نہیں۔

ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ چین کے علاوہ14ممالک میں کرونا وائرس کے 6 ہزار52 افراد میں کی تشخیص ہوئی، جن میں سے99 فیصد مریض چین میں