بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 5 شرپسند ہلاک

  • January 30, 2020, 12:09 pm
  • Breaking News
  • 286 Views

بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز كے ساتھ فائرنگ كے تبادلے میں 5 شرپسند افراد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان كے ضلع كیچ كے علاقے بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز کے اہلكاروں سے فائرنگ كے تبادلے میں 5 شر پسند ہلاک ہوگئے۔

لیویز حكام كے مطابق بلیدہ میں ناگ كے مقام پر سیکیورٹی فورسز کے اہلكاروں نے مشتبہ افراد كی موجودگی كی اطلاع پر ایک مكان پر چھاپہ مارا تو مسلح شر پسند افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔
سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور شر پسند افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5 شر پسند ہلاک ہوگئے جن كی لاشیں شناخت كے لئے سول اسپتال تربت منتقل كردی گئی ہیں۔

Ù–File Foto