سرگودھا: بھیرہ کے قریب وین میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہو گئی

  • January 30, 2020, 4:26 pm
  • National News
  • 184 Views

موٹر وے پر بھیرہ کے قریب وین میں آگ لگنے سے 11 افراد جھلس کر جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق وین فیصل آباد سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ موٹروے پر بھیرہ کے قریب اس کا ٹائر پھٹ گیا جس کے باعث وین سائن بورڈ سے ٹکرا گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سائن بورڈ سے ٹکرانے کے بعد وین کا سلنڈر پھٹ گیا جو گاڑی میں آگ لگنے کا باعث بنا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 5 مردوں اور دو خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق جب کہ 6 مرد اور 5 خواتین شدید زخمی ہوئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے 8 افراد کی اب تک شناخت نہیں ہو سکی ہے جب کہ زخمیوں کو لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر بھیرہ منتقل کیا گیا جہاں 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جب کہ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔