پی ٹی آئی رہنما کو قتل کر دیا گیا

  • February 3, 2020, 1:14 pm
  • Breaking News
  • 394 Views

2 ڈاکو تحریک انصاف کے رہنما اور ضلع شیخوپورہ کے معروف زمیندار چوہدری محمد یوسف کو گولیاں مار کر فرار ہو گئے۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جان کی بازی ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پی ٹی آئی رہنما کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔
سرگودھا روڈ کی گنجان آبادی ڈیرہ مائی حاکاں کے قریب 2 مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے تحریک انصاف کے رہنما اور ضلع شیخوپورہ کے معروف زمیندار چوہدری محمد یوسف کو قتل کر دیا ۔ملزمان چوہدری محمد یوسف کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔تاحال قاتلوں کے حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔