اسلام آباد: کشمیر یکجہتی پوسٹر پر عمران خان کی تصویر مسخ

  • February 4, 2020, 2:48 pm
  • Breaking News
  • 330 Views

کشمیر سے ہکجہتی کا دن پانچ فروری کو منایا جا رہا ہے جس سلسلے میں ملک بھر میں پوسٹر اور بینر لگائے گئے ہیں۔ ایسے ہی بڑے بڑے پوسٹر دارالحکومت اسلام آباد میں بھی مختلف مقامات پر کئی دنوں سے آویزاں ہیں جن میں وزیر اعظم عمران خان، صدر پاکستان عارف علوی اور کشمیر امور کے وزیر علی امین گنڈاپور اور دیگر کشمیری رہنماؤں کی تصاویر شامل ہیں، تاہم حال ہی میں ان میں سے کچھ کو خراب بھی کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کی مصروف ترین شاہراہ جناح ایونیو، جو کہ پارلیمان کی عمارت سے جا ملتی ہے، پر لگے ہوئے پوسٹرز میں صرف وزیر اعظم عمران خان کی تصویر کو پھاڑا گیا ہے جبکہ باقی سب ٹھیک ہیں۔