چین کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کا علاج کرنے میں کامیاب ہوگیا

  • February 7, 2020, 10:40 am
  • World News
  • 286 Views

چین کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کا علاج کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ چینی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کا کامیاب علاج کردیا ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کا کامیاب علاج کیا گیا، جس کے بعد متاثرہ شخص کو ہسپتال سے بھی ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب چین کی حکومت نے ہنگامی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے 11 جدید ہسپتال بنانے کا اعلان کردیا ہے۔
11 نئے ہسپتال چین کے شہر ووہان میں بنائے جائیں گے جہاں کرونا وائرس نے سب سے زیادہ تباہی مچائی ہے۔ ان ہسپتالوں میں جدید ٹیکنالوجی کی تمام مشینیں موجود ہوں گی اور یہ ہسپتال چند ہی دنوں میں بنائے جائیں گے، جیسے کہ اس سے قبل کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 7000 مزدوروں نے دن رات کام کر کےصرف 10 دنوں میں جدید ہسپتال بنایا تھا۔
ذرائع کے مطابق ووہان میں کرونا وائرس سے ہونیوالی ہلاکتیں بتائی گئی تعداد سے بہت زیادہ ہیں۔

ووہان کے ہسپتال کی ایک میڈیکل ورکر نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا وائرس سے ہلاکتیں بتائی گئی تعداد سے کہیں زیادہ ہے کیونکہ جو لوگ ٹیسٹ کے انتطار میں ہی وائرس سے ہلاک ہو جاتے ہیں ان کو کرونا وائرس کا شکار نہیں سمجھا جاتا۔ چین کے ہسپتال کی ایک ملازم نے کرونا وائرس سے متعلق بتایا ہے کہ چین میں کرونا وائرس کی صورتحال بہت سنگین ہے۔ ہسپتال ہر آنے والے مریض کا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔
چینی حکومت کے مطابق 24 ہزار سے زائد لوگوں کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں تاہم یہ فیگر بھی متنازعہ ہے۔ میڈیکل ورکر کی جانب سے دعویٰ کیا ہے کہ صرف ووہان شہر میں 90 ہزار سے زائد لوگ کرونا وائرس ے متاثر ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ چین میں کرونا وائرس نے تباہی مچادی ہے۔ وائرس پر قابو پانے کیلئے چین کے سیاحتی مقام پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے، لوگوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہے کہ کوئی بھی شخص سیاحتی مقام کا رخ نہ کرے۔ تاہم اب چین نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 11 نئے ہسپتال بنانے کا اعلان کردیا۔