کراچی میں خاتون کی 12 سالہ پرانی لاش برآمد

  • February 13, 2020, 1:37 pm
  • Breaking News
  • 513 Views

کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے خاتون کی 12 سال پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لاش 10 سے 12 سال پرانی ہے اور ڈھانچے کی صورت میں ہے،لاش کی شناخت ذکیہ بی بی کے نام سے ہوئی۔اس حوالے سے خاتون کے بھائی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جن کا نام محبوب بتایا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ محبوب نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ ذکیہ کے بیٹے اور بیٹی نے ماں کی محبت میں لاش کو اپنے پاس رکھا،انتقال کے بعد دفنانے کی بجائے فریزر میں رکھا،کئی سال تک اس کی دیکھ بھال کرتے رہے۔
جب کہ ان کے بچوں کی وفات کے بعد محبوب نے بہن کی لاش کی دیکھ بھال کی۔گذشتہ روز محبوب نے لاش کچرانے خانے میں رکھ دی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ذکیہ نامی خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرا لیا گیا ہے جب کہ محبوب کو مزید تفتیش کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ذکیہ بی بی کا فلیٹ مرنے کے بعد کافی عرصہ خالی رہا۔واضح رہے کہ اس طرح کے واقعات دنیا بھر میں پیش آتے ہیں۔

امریکا میں 75 سالہ خاتون 11 سال تک اپنے شوہر کی لاش فریزر میں چھپا کر اس کی پنشن وصول کرتی رہی۔بتایا گیا کہ امریکی ریاست اوٹاہ میں ایک انوکھا پیش آیا جس نے سب کو حیران کر کے رکھ دیا ۔امریکی ریاست میں پولیس کو وئیلفئیر چیک کے دوران ایک گھر سے 75 سالہ خاتون مردہ حالت میں ملیں۔ لیکن جب گھر کی چیکنگ کی گئی تو حیرت کی انتہا نہ رہی کیونکہ گھر میں موجود فریزر سے خاتون کے شوہر کی لاش برآمد ہوئی،خاتون نے اپنے شوہر کے بارے میں مشہور کر رکھا تھا کہ وہ ناراض ہو کر انہیں چھوڑ کر کہیں چلا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون نے یہ اقدام ممکنہ طور پر اپنے شوہر کی پنشن وصول کرنے کے لیے کی۔خاتون اپنے شوہر کی پنشن 11 سال تک وصول کرتی رہی۔ان سالوں کے دوران خاتون نے 1لاکھ 77ہزار ڈالرز حاصل کیے تھے۔