چھوٹے صوبوں کے ساتھ تعصب برتاجارہا ہے،عثمان کاکڑ

  • February 13, 2020, 1:48 pm
  • National News
  • 164 Views

Email
سینیٹر عثمان کاکڑ کا کہنا ہے کہ چھوٹے صوبوں کے ساتھ تعصب برتا جا رہا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس ہوا، اس دوران عثمان کاکڑ اور سیکرٹری صحت اللّٰہ بخش میں پمز کے ڈاکٹر مطاہر شاہ کےحوالے سے بحث ہوئی۔

عثمان کاکڑ نے اجلاس کے دوران کہا کہ ڈاکٹر مطاہر شاہ پمز کے محنتی ڈاکٹر ہیں، ان کو حق نہیں دیا گیا، مطاہر شاہ کو زبردستی ہٹایا گیا ہے۔

اس پر سیکرٹری ہیلتھ صحت اللّٰہ بخش کا کہنا تھا کہ جہاں فیڈرل کا کوٹا ہوتا ہے وہاں صوبےکے لوگ بھرتی کرتے ہیں، مطاہر شاہ کے حوالے سے کافی شکایات ملی ہیں، مطاہرشاہ کے حوالے سے جو فیصلہ ہائیکورٹ کرے گی ہم مانیں گے۔

سیکریٹری ہیلتھ اسد اشرف نے اس دوران کہا کہ مطاہر شاہ کا نام سن سن کر پاگل ہوگئے ہیں، پروموشن کی بات کر رہے ہیں، پورا پاکستان اسلام آباد آگیا ہے، کام کوئی نہیں کرتا۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران سینیٹر اشوک کمار نے کہا کہ زیادہ ڈاکٹر کے پی اور سندھ سے اسلام آباد آتے ہیں، ڈیپوٹیشن والے لوگ سفارش پر بھرتی ہوجاتے ہیں۔

دوسری جانب ممبران کمیٹی ڈاکٹر مطاہر شاہ کی جانب سے کہا کہ کچھ ڈاکٹرز کو کمیٹی میں بلا کر ان کے مسائل سنے جائیں۔

جس پر سیکرٹری ہیلتھ نے سوال کیا کہ ڈاکٹر مطاہر فیڈرل میں کیسے آئے؟ جس پر سینیٹر عثمان کاکڑ سیکرٹری کے اس سوال پر شدید برہم ہوئے اور جواب میں کہا کہ میں جواب دہ نہیں ہوں۔

عثمان کاکڑ نے مزید کہا کہ ڈاکٹر اشوک اسد اشرف اور سیکرٹری ہیلتھ مل کر مطاہر شاہ سے ملے جس پر سیکرٹری ہیلتھ اسد اشرف نے کہا کہ میں اس کا حصہ نہیں بن سکتا۔