شاہد آفریدی نے اپنی نومولود بیٹی کا نام رکھ دیا

  • February 17, 2020, 11:02 am
  • National News
  • 186 Views

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی نومولود بیٹی کا نام ’عروہ‘رکھ دیا ہے- دو روز قبل قومی ٹیم کے 38 سالہ سابق کپتان شاہد آفریدی کے گھر پانچویں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کی اطلاع انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر دی تھی- بیٹی کی پیدائش کے بعد شاہد آفریدی نے آج اس کا نام رکھا دیا ہے- سابق کپتان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ’’آپ لوگوں نے میری بیٹی کے لیے جو نام تجویز کیے تھے وہ سب میں نے پڑھے،آپ سب کا شکریہ، ان کا مزید کہنا تھا کہ اب سسپینس ختم ہوچکا اور میں نے اپنی بیٹی کا نام ’عروہ‘ رکھ دیا ہے‘‘-سابق کپتان نے اپنی ٹویٹ میں ان چھ لوگوں کو بھی مینشن کیا اور مبارک باد دی جنہوں نے ان کی بیٹی کا نام عروہ تجویز کیا تھا-



یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے گزشتہ روز ٹویٹر پر اپنی بیٹی کے نام کے لیے مداحوں سے مشورہ مانگا تھا- انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’آپ لوگ کوئی ایسا نام تجویز کریں جو A سے شروع ہوتا ہو، شاہد آفریدی نے لکھا تھا کہ وہ جس کا بھی تجویز کردہ نام رکھیں گے اسے انعام بھی دیں گے، ان کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کو بہت سے نام تجویز کیے تھے-