نواز شریف نے اپنی وصیت لکھوا دی

  • February 21, 2020, 12:05 pm
  • National News
  • 610 Views

پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف اس وقت علاج کے لئے لندن میں موجود ہیں۔بیماری کی وجہ سے ضمانت لے کر لندن جانے والے وزیراعظم کو پاکستان واپس بلانے کی کوشش بار بار کی گئی ہے لیکن ابھی تک نوازشریف نے واپس آنے کا فیصلہ نہیں کیا۔اسی دوران تجزیہ نگار صابر شاکر نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ نوازشریف نے اپنی تحریری وصیت لکھ دی ہے۔
خبر دیتے ہوئے تجزیہ نگار صابر شاکر کا کہنا تھا کہ یہ وصیت کم ، نوازشریف کی جانب سے دھمکی لگ رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات کو تحریری صورت دے دی ہے جس کے بعد ان کا کہنا ہے کہ اگر مریم نواز کو لندن نہ بھیجا گیا تو وہ کچھ سینیئر صحافیوں سے ملاقات کر کے کچھ ایسے انکشافات کریں گے جس سے پاکستا ن کے حالات خراب ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ مریم نواز کے حوالے سے بار بار کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طرح انہیں لندن بھیج دیا جائے۔چند دن پہلے ان کی ضمانت کی درخواست کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے مسترد کر دیا گیا تھا جس کے بعد ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہم ہر قسم کی گارنٹی دینے کو تیار ہیں کہ مریم نوازواپس آجائیں گی انہیں اپنے والد کی تیمارداری کے لئے جانے دیا جائے۔
لیکن ابھی تک مریم نواز کی درخواست منظور نہیں کی جارہی اور کہا جا رہا کہ انہیں نہیں جانے دیا جائے گا۔اسی پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار صابر شاکر نے خبردی ہے کہ نوازشریف نے اپنی تحریری وصیت لکھ دی ہے۔خبر دیتے ہوئے تجزیہ نگار صابر شاکر کا کہنا تھا کہ یہ وصیت کم ، نوازشریف کی جانب سے دھمکی لگ رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات کو تحریری صورت دے دی ہے جس کے بعد ان کا کہنا ہے کہ اگر مریم نواز کو لندن نہ بھیجا گیا تو وہ کچھ سینیئر صحافیوں سے ملاقات کر کے کچھ ایسے انکشافات کریں گے جس سے پاکستا ن کے حالات خراب ہو سکتے ہیں۔
صابر شاکرکا مزید کہناتھا کہ اس وقت نوازشریف اور مریم نواز بہت اچھی سیاست کر رہے ہیں اور ممکنہ طور پر آنے والے وقت میں دونوں سیاست میں کھل کر سامنے آ سکتے ہیں۔