ابھینندن نے ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ سنتے ہی دوڑ لگا دی تھی

  • February 27, 2020, 1:22 pm
  • National News
  • 72 Views

گزشتہ سال27 فروری کو بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہو کر ٹینشن پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی جس کے جواب میں پاکستان فضائیہ نے خوب مقابلہ کرتے ہوئے بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن کے جہاز کو گرا کر اسے گرفتار کر لیا تھا۔ ابھینندن کو سب سے پہلے دیکھنے والے بزرگ عبدالرحمن نے کہا کہ بھارتی پائلٹ میرے گھر کے سامنے ہی گرا تھا۔
ابھینندن کے پاس پہنچا تو اس کے ہاتھ میں پستول تھا۔ابھیندن نے مجھ سے مدد مانگی اور پانی پلانے کے لیے کہا میں نے کہا کہ آپ پستول نیچے رکھو پھر پانی پلاؤں گا لیکن اس نے پستول نیچے نہیں رکھا۔ابھینندن نے مجھ سے سوال کیا کہ یہ کون سی جگہ ہے جس پر میں نے کہا کہ یہ انڈیا ہے،یہ سنتے ہی ابھینندن نے جے ہند کا نعرہ لگایا،اسی وقت سویلین یہاں جمع ہو گئے اور شور مچایا کہ اسے پکڑو،ابھینندن اس کے بعد بھاگنے لگا۔
اس نے ہوائی فائر کرنے کے بعد ہم پر بھی فائر کیا۔ہم نے بھارتی پائلٹ کو گھیر لیا بعدازاں پاک فوج کے اہلکار بھی آ گئے۔عینی شاہد محمد طیب نے بتایا کہ بھارتی پائلٹ نے جہاں لینڈ کیا ہم وہاں موجود تھے۔جب ابھینندن نے جے ہند کا نعرہ لگایا تو ہم نے پرجوش ہو کر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔جو سنتے ہی اس نے بھاگنا شروع کر دیا۔اسی وقت وہاں آرمی پہنچ گئی جنہوں نے ابھینندن کو تحویل میں لے لیا۔
یاد رہے کہ ابھی نندن کو گزستہ سال پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی فضائی ٹینشن کی صورت میں گرفتار کر لیا گیا تھا جس کے بعد اگلے دن اسے خیر سگالی کی مثال پیدا کرتے پوئے بھارت کو واپس کردیا گیا تھا لیکن اس کا جہاز اور یونیفارم ابھی تک پاکستان کی تحویل میں موجود ہے۔بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان وزیراعظم نے کیا تھا۔