پاکستان میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ہزاروں میں ہے

  • February 27, 2020, 5:06 pm
  • National News
  • 481 Views

تجزیہ کار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ایک ویڈیو پیغام میں تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے کہا ہے کہ یہ وائرس اس وقت دنیا بھر میں پھیل چکا ہے۔ میں صورتحال کو گھمبیر نہیں دکھانا چاہتا۔ پاکستان حکومت موقف اختیار کر رہی ہے کہ 2 کیسز ہی سامنے آئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کراچی ایئر پورٹ پر آنے والا یحیٰ نامی شخص بھی شامل تھا ۔ سمیع ابراہیم نے کہا کہ یہ لوگ گروپ کی شکل میں تھے جو زیارت کرکے واپس آئے۔ ان کا کہنا ہے کہ یحیٰ جعفری درجنوں لوگوں سے ملے ہونگے، اور وہ درجن لوگوں آگے درجن لوگوں سے ملے ہونگے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تعداد ہی سینکڑوں میں جا پہنچی ہے ۔ ابھی اس وائرس کے پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے۔
چین میں ایک گھر پر وائرس کے حملے کا تذکرہ کرتے ہوئے ۔

انہوں نے بتایا کہ ایک چینی خاتون میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر نہ ہوئی جس کے بعد اس کو دوسرے شہر میں موجود گھر جانے کی اجازت دی گئی ، تاہم اس خاتون سے گھر کے باقی 5 افراد میں وائرس منتقل ہو گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے کہا جا رہا تھا کہ کرونا وائرس کو پکڑنے کے لئے9 دن جائزہ لینا ضروری ہے، تاہم اب چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ 24 دن تک اس کی علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔
سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ وائرس سے بچنے کے لئے ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔ ماہرین کی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے کہ اپنی جیب میں ہینڈ سینیٹائزر رکھیں اور اپنے ہاتھوں کو صاف رکھنے کے لئے اس کا استعمال کرتے رہیں۔ گرم پانی کے استعمال کے حوالے سے ماہرین نے موقف اختیار کیا ہے کہ گرم پانی کرونا وائرس کو ختم نہیں کرتا ، اسے معدے میں دھکیل دیتا ہے جس سے کرونا وائرس ہلاک ہو جا تاہے ۔تاہم اپنا پانی کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ شہریوں کو احتیاطََ پانی کی بوتل اپنے پاس رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حلق کو خشک مت ہونے دیں۔ مشروبات کے قریب بھی نہ جائیں، عوامی مقامات سے بھی دور رہا جائے۔ دھوپ میں بیٹھنے کی عادت ڈال لیں۔