کوئٹہ: ماسک مہنگے داموں بیچنے والے میڈیکل اسٹورز سیل

  • February 27, 2020, 5:15 pm
  • National News
  • 5.01K Views

کوئٹہ میں کرونا وائرس کے پھیلنے کے ممکنہ خدشے پر شہر میں سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ماسک قبضے میں لےکر میڈیکل اسٹورز سیل کر دیے۔

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں قائم میڈیکل اسٹورز میں 5 روپے والا سرجیکل ماسک 20 سے 30 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر ندا کاظمی نے مختلف میڈیکل اسٹورز کا معائنہ کیا اور مہنگے داموں ماسک فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد میڈیکل اسٹورز سیل کر دیے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے صدر میڈیکل اسٹور اسوسی ایشن سے ملاقات کر کے انھیں کم قیمت پر ماسک فروخت کرنے کی ہدایت کی۔