پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 94ہوگئی

  • March 16, 2020, 2:37 pm
  • Health News
  • 205 Views

کراچی:پاکستان بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 94ہوگئی، سندھ میں 76،گلگت بلتستان میں 3اوراسلام آباد میں 4جبکہ لاہور میں ایک مریض کورونا سے متاثر ہوا۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی تعداد بڑھنے لگی،متاثرہ افرادکی تعداد 90سے زائد ہوگئی،سندھ میں 76 ،گلگت بلتستان میں 3اوراسلام آبادمیں 4جبکہ لاہور میں ایک مریض کورونا سے متاثرہوا،پاکستان میں کورونا سےمتاثرہ91مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ۔

اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان میں اب تک 3مریض کورونا کو شکست دینے کے بعد صحت یاب ہوچکے ہیں ،سندھ میں 2اوراسلام آبادمیں ایک مریض نے کوروناکوشکست دی۔

سب سے زیادہ تعداد سندھ میں سامنے آئی، جہاں کورونا کے 70سے زائد کیسزرپورٹ ہوئے۔

اِدھر پنجاب میں کوروناکاپہلا کیس رپورٹ ہوا،10مارچ کومریض برطانیہ سےلاہورپہنچا تھا،54 سالہ مریض کو گزشتہ روز علامات ظاہر ہونے پر میو اسپتال لاہور لایا گیا۔

اسلام آباد میں وینٹی لیٹر پر موجود خاتون کے شوہر میں کورونا کی تصدیق ہوگئی، اسلام آباد میں پانچ اور گلگت بلتستان میں3مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔

اسلام آباد میں زیرعلاج گلگت بلتستان کی خاتون صحتیاب ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کردیاگیا۔