کوئٹہ میں مشتعل افراد نے قرنطینہ سینٹر کو آگ لگا دی

  • March 18, 2020, 11:21 am
  • Breaking News
  • 593 Views

کوئٹہ میں مشتعل افراد نے قرنطینہ سینٹر کو آگ لگا دی۔ کورونا قرنطینہ سینٹر میاں غنڈی سے حاجی کیمپ منتقل کرنے پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا، احتجاج کے دوران حاجی کیمپ کے اندر بنائے گئے قرنطینہ سینٹر کو آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مشتعل افراد نے کورونا وائرس کے مریضوں کی نگہداشت کے لیے بنائے گئے اسپیشل قرنطینہ سینٹر کو آگ لگا دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقہ مکین میاں غنڈی میں بنایا گیا قرنطینہ سینٹر حاجی کیمپ میں منتقل کرنے کے خلاف تھے جس کے باعث تنازعہ پیدا ہوا۔ جیسے ہی انتظامیہ کی جانب سے قرنطینہ سینٹر کو میاں غنڈی سے حاجی کیمپ منتقل کیا گیا تو علاقہ مکینوں نے وہاں پر دھاوا بول دیا اور حاجی کیمپ کے اندر بنائے گئے قرنطینہ سینٹر کو آگ لگا دی۔ بتایا گیا کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں جنہوں نے کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پا لیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ مغربی بائی باس ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا۔