عوام کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام تر ممکنہ حفاظتی تدابیر اختیار کریں،نواب ثناء اللہ خان زہری

  • March 22, 2020, 6:59 pm
  • Breaking News
  • 188 Views

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام تر ممکنہ حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اشد ضرورت ہے، شہری گھروں میں رہیں اور ایک دوسرے سے ملنے و حلقہ بنانے سے گریز کریں اور لاک ڈاؤن میں ہدایات پر عمل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بتائی گئی ہدایات پر عمل پیراہ ہوں اس وقت قومی و اجتماعی تعاون کی بے حد ضرورت ہے اور اس میں تمام طبقات معاون بننے کا کردار ادا کریں بے احتیاطی اور غیر سنجیدگی کسی بھی بڑے سانحہ کی صورت اختیار کر دیتی ہے جو تباہی دوسرے ممالک میں آ چکی ہے جہاں زیادہ تر اموات ہوئی ہیں وہ پیشگی حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے اور احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔