ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 877 ہو گئی

  • March 24, 2020, 12:36 pm
  • COVID-19
  • 135 Views

وری دنیا میں تباہی مچانے والے کوروناوائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ اب پاکستان میں بھی جاری ہے جس کے بعد ابھی تک اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 877 ہو گئی ہے جبکہ 6 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں ہر گزرتےدن کے ساتھ کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے بعد ابھی تک صورتحال کنٹرول کرنا ممکن نہیں ہوا۔
ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے گزشتہ سندھ کے بعد پنجاب نے بھی 14 دنوں کے لئے لاک ڈاؤں کا اعلان کر دیا تھا جو کہ آج سے جاری ہے۔ اس کےعلاوہ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے فوج سے بھی مدد کی اپیل کی گئی تھی جس کے بعد ملک بھر میںفوج تعینات کر دی گئی ہے اور لوگوں کو پابند کر دیا گیا ہے کہ وہ گھروں سے نکلنے میں اجتناب کریں کیونکہ اس سے وائرس مزید پھیلنے کا خطرہ ہے۔
گزشتہ روز بھی ملک میں کورونا وائرس کے 88 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 877 تک پہنچ گئی ہے۔ہلاک ہونے والے 6 افراد میں سے 4 کاتعلق سندھ سے ہے جبکہ دو کا تعلق اسلام آباد سے بتایا جا رہا ہے۔حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ مہلک وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جائے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔
گزشتہ روز سندھ میں 42، پنجاب میں 24، گلگت میں 9، خیبرپختونخوا میں 7، اسلام آباد میں 4 اور بلوچستان میں 2 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد حالات کی سنجیدگی کا اندازہ لگاتے ہوئے وفاقی وزارت داخلہ نے فوج مدد لینے کا فیصلہ کیا تھا اور ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 877 ہو گئی ہے جبکہ 6 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں