اسپین میں گھروں سے لاشیں برآمد ہونے لگیں

  • March 24, 2020, 8:21 pm
  • Breaking News
  • 403 Views

اسپین میں گھروں سے لاشیں برآمد ہونے لگی ہیں۔ اس وقت سپین میں کورونا وائرس نے دوسدرے ممالک کی طرح تباہی پھیلا رکھی ہے اب تک سپین میں کورونا وائرس سے 2300 اموات ہوچکی ہیں جبکہ طبی عملہ کے 4 ہزار ارکان سمیت 35 ہزار افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اور اب گھروں سے بھی لاشیں برآمد ہونے لگی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسپین کے ملٹری ایمرجنسی یونٹ کے کارکن جراثیم کش اسپرے کرنے کیلئے کیئر ہومز میں داخل ہوئے تو اندر پہلے سے درجنوں لاشیں موجود تھیں جس کے بعد ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والی کرونا وائرس کی عالمی وبا نے 196 ممالک کو اپنا شکار بنایا ہے جہاں اب تک 3 لاکھ 83 ہزار افراد بیمار ہوچکے ہیں، انہیں متاثرہ ممالک میں اسپین بھی شامل ہ جہاں فوج دستے وائرس کی روک تھام کےلیے میدان میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اسپین کے ملٹری ایمرجنسی یونٹ نے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے جراثیم کش اسپرے کیئر ہومز میں کرنے کےلیے داخل ہوئے تو اندر پہلے سے درجنوں لاشیں موجود تھیں۔

اسپین جہاں 35 ہزار 212 افراد متاثر اور 2316 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، وہاں ایک ہی گھر سے اتنی لاشیں ملنا تشویش ناک ہے اسی لیے سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہے تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ یہ 21 افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہوکر مرے ہیں یا پھر یہ ہلاکتیں کسی واردات کا نتیجہ ہیں۔ ہسپانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی ایک اولڈ ایج ہوم سے 17لاشیں برآمد ہوئی تھیں، مذکورہ افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث ہلاک ہوئے تھے۔ ہسپانوی سیاست دانوں نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے اولڈ ایج ہومز میں ہلاکت خیز وبا کرونا وائرس کے 20 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔