11 سال سے کم عمر بچوں کو کورونا وائرس نقصان نہیں پہنچا سکتا

  • March 25, 2020, 2:09 pm
  • COVID-19
  • 177 Views

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کہ گیارہ سال سے کم عمر بچوں کو کورونا وائرس نقصان نہیں پہنچا سکتا لیکن گھر میں موجود 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ان سے دور رکھنا چاہیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے پتہ چلا کہ سینیٹ ٹائیزر نہیں مل رہے ابتدائی طور پر800 سینیٹائیزر بنائے تھے تاہم اب ہم 8000 سینیٹائیزر روزانہ بنائیں گے۔
فواد چوہدری نے مزید بتایا کہ کرونا ٹیسٹنگ کٹ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔8000 والی کٹ 2000 کی بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔فواد چودہری نے مزید کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل وینٹی لیٹرز کی تیاری پر کام کر رہی ہے جبکہ کورونا کی ویکسین بنانے میں بھی کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جہلم میں گیارہ سو افراد بیرون ملک سے آئے جن میں چار مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

زیادہ تر فراز لندن سے پاکستان آئے۔قبل ازیں وفاقی وزیر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت سائنس نے ڈاکٹر عطاالرحمن کی سربراھی میں کمیٹی تشکیل دی ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ یہ کمیٹی کرونا ویکسین اور اس سے متعلقہ دیگر امور پر ریسرچ رابطہ کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ کمیٹی عالمی سطح پر ریسرچ اداروں کی معاونت بھی حاصل کرے گی،اس کے علاوہ سائنس فاونڈیشن ڈیٹا ریسرچ شروع کر رہی ہے کء اہم سوالات کے جواب چاہئیں۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے امریکا سے واپسی کے بعد مکمل آئسولیشن اختیار کرلی ہے۔ٹوئٹر پر جاری وڈیو میں فواد چوہدری نے کہا کہ وہ 3 روز قبل امریکا سے واپس آئے ہیں اور اپنے کورونا ٹیسٹ بھی کروائے ہیں، وطن واپسی پر ناصرف خود کو محدود کرلیا ہے بلکہ مکمل آئسولیشن میں ہیں اور اپنے گھر والوں سے بھی نہیں ملے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مجھے ڈیٹا ملا ہے کہ جہلم میں 900 سے 1100 افراد بیرون ممالک سے آئے ہیں۔ بیرون ممالک سے آنے والے احتیاط کریں، بیرون ممالک سے آنے والے افراد اپنے گھر والوں سے بھی فاصلہ رکھیں ، اپنے ہاتھ بار بار دھوئیں اور سینیٹائزر استعمال کریں، میری ان سے اپیل ہے کہ خود کو محدود رکھیں، اپنے ہاتھ بار بار دھوئیں اور سینیٹائزر استعمال کریں، کورونا بچوں کو زیادہ متاثر نہیں کرتا لیکن بچوں سے بڑوں میں منتقل ہو سکتا ہے۔