تفتان سے مزید 150 زائرین کوئٹہ پہنچا دیئے گئے

  • March 25, 2020, 2:53 pm
  • COVID-19
  • 315 Views

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے تفتان سے مزید 150 زائرین کو صوبائی دارالحکومت پہنچا دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تفتان میں مجودہ 150 افراد کو کوئٹہ لایا گیا ہے۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام افراد ایران سے آئے تھے اور انہوں نے تفتان کے قرنطینہ میں 14 روز گزارے تھے۔ انہیں بسوں کے ذریعے کوئٹہ لایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں میں سب سے بڑی تعداد ان افراد کی ہے جو حالیہ دنوں میں ایران سے آئے تھے۔