چین کورونا وائرس پر قابو پانے والا پہلا ملک بن گیا، مسلسل دوسرے روز بھی کوئی نیا کیس رپورٹ نہ ہوا

  • March 26, 2020, 12:34 pm
  • COVID-19
  • 139 Views

چین کورونا وائرس پر قابو پانے والا پہلا ملک بن گیا، مسلسل دوسرے روز بھی کوئی نیا کیس رپورٹ نہ ہوا۔ چین میں کورونا وائرس کے نئے رپورٹ ہونے والے کیسز میں ایک بھی مقامی کیس نہیں، تمام کیسز بیرون ملک سفر کرنے والوں میں کے رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق چائنہ میں مسلسل دوسرے روز کسی بھی مقامی چینی بانشندے میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق چین کے قومی ادارہ برائے صحت نے بتایا ہے کہ بدھ کے روز کے اختتام تک چین بھر میں کورونا وائرس کے 67 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے مبعد ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 81 ہزار 285 ہو گئی ہے۔
ادارے نے چین میں مجموعی طور پر 3 ہزار 287 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق بھی تصدیق کی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے نئے سامنے آنے والے کیسز میں ایک مقامی چینی باشندہ شامل نہیں بلکہ تمام مریض بیرون ممالک سے سفر کر کے واپس چین آئے ہیں جن میں بدھ کے روز کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

خبر ایجنسی نے بتایا کہ 60 ملین لوگوں پر مشتمل چینی صوبے ہوبے میں بدھ کے روز کوئی بھی نیا کیس سامنے نہیں آیا جس کے بعد عوامی نقل و حرکت کے لیے بارڈز کھول دیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ہوبے میں عوامی ذرائع آمد و رفت بھی کھول دیے گئے ہیں جبکہ لوگوں کو ماسک پہنے گلیوں میں گشت کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ ہوبے جہاں 2019ء کے آخر میں کورونا وائرس کی وباء پھوٹی تھی وہاں سے 8 اپریل تک لاک ڈاؤن ہتا دیا جائے گا۔