سوشل میڈیا صارفین کی پاکستان ٹیلی کام کے خلاف مہم کا آغاز

  • March 26, 2020, 7:37 pm
  • Science & Technology News
  • 216 Views

بین الاقوانی ٹیلی کام کمپنیوں کاکورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کے کم آمدن والے افراد کو مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کا فیصلہ، پاکستانی عوام کا ردعمل سامنے آگیا۔ کمپنیوں نے ٹیلی کام نے فیصلہ کیا ہے کہ جن ممالک میں کورونا وارئرس نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، وہ وہاں کی غریب یا کم آمدن والے افراد کو مفت انٹرنیٹ فراہم کریں گے تا کہ وہ گھر سے آسانی سے کام کر سکیں اور انٹرنیٹ کے ذریعے اپنے پیاروں کےساتھ بھی رابطے میںرہیں۔
بین الاقوامی ٹیلی کام کمپنیوں کے ا س فیصلے کے باوجود ابھی تک پاکستانی کمپنیوں کی جانب سے اپنے صارفین کے لئے ایسی کسی سہولیت کی فراہمی کا اعلان نہیں کیا گیا جس کے بعد صارفین نےسوشل میڈیا پر ٹیلی کام کے خلاف ایک مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
لوگوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اس معاملے میں حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں ایک ساتھ مل کر پاکستانیون کو سہولیات فراہم کریں۔

پاکستانی عوام کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ اگر پاکستانی کمپنیوں نے بھی انٹرنیٹ کی سہولت کو فری نہیں کیا تو وہ کل سے ان کے خلاف ایک نئی مہم کا آغاز کر دیں گے۔
کچھ لوگوں کی جانب سے اس شکایت کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے کہ اس مشکل وقت میں ٹیلی کام کمپنیوں نے اپنے ریٹ بڑھا دیئے ہیں تا کہ کاروبار کو مزید بڑھایا جائے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے ایک بہت بڑی تعداد گھروں سے کام کر رہی ہے۔ ایسے افراد کی جانب سے عوام سے ان ٹیلی کام کمپنیوں کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ بین الاقوامی ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے متاثرہ ممالک کے افراد کو مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی تا کہ وہ گھروں سے آسانی سے کام کر سکیں۔