فیصل آباد میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا

  • March 28, 2020, 12:26 pm
  • COVID-19
  • 175 Views

فیصل آباد میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق 22سالہ شخص کو کچھ دن پہلے کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، پنجاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہو گئی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خوداپنی ٹویٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فیصل آباد کا ایک نوجوان کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ کر جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ پنجا ب کے متاثرہ افراد کی تعداد 490بتائی گئی ۔

چین سے شروع ہونےو الے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہ کاریوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں بھی کورونا وائرس نے اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد ابھی تک اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1300 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ ا س سے جاں بحق ہونےو الے افراد کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے اسے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ملک کےچاروں صوبوں میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا جس پر عمل کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے ملک بھر میں فوج تعینات کر دی گئی تھی تا کہ لوگو ں کو ان کے گھروں سے نکلنے سے روکا جا سکے۔کورونا وائرس سے بچنے کا یہی ایک طریقہ ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے دور رہیں تا کہ یہ مزید نہ پھیلے۔
حکومت کی جانب سے یہ بھی عندیہ دیا گیا ہے کہ اگر حالات بہتری کی طرف نہیں جاتے تو ہمیں کرفیو کی طرف بھی جانا پڑ سکتا ہے، اسی لئے حکومت کی جانب سے عوام سے اپیل کی جا رہی ہے کہ لوگ گھروں میں رہیں اور ایک دوسرے سے ملنے سے اجتناب کریں کیونکہ اسی طرح ہم اس کے پھیلاو کو رروک سکتے ہیں۔اس سے علاوہ لاہور میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی سکریننگ کے لئے موبائل یونٹس قائم کر دیئے گئے ہیں جس کے بعد لوگوں کے گھروں میں جا کر ان کی سکریننگ کی جائےگی۔ ابتدائی طور پر 9 موبائل یونٹس قائم کئے گئے ہیں لیکن بعد میں ان کی تعداد 16 کر دی جائے گی۔