تین با اثرافراد نے خاتون کو خاوند اور کمسن بیٹے کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  • March 28, 2020, 12:27 pm
  • National News
  • 274 Views

تین با اثرافراد نے خاتون کو خاوند اور کمسن بیٹے کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم بیٹے کی دوا کے بہانے اسے اغوا کر کے ڈاکٹر کی بجائے با اثر زمیندار بشیر کے ڈیرے پر لے گیا۔ تفصیلات کے مطابق جہاں پوری دنیا کے مسلمان اس وقت کورونا وائرس کی عالمی وباء سے خوفزدہ ہیں اور اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی کے طلبگار ہیں وہاں پنجاب میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے گوجرہ میں ایک انتہائی المناک اور واقعہ پیش آیا جس نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحصیل گوجرہ میں 3 با اثرافراد نے ایک خاتون کو اپنے ڈیرے پر اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کو اس کے شوہر اور ایک سال کے کمسن بچے کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق رضوان (فرضی نام) نامی شخص اپنی بیوی ریشم (فرضی نام) اور اپنے ایک سال کے کمسن بیٹے کے ہمراہ کام کی تلاش میں گوجرہ میں آئے تھے جہاں پر ملزم عمر نے متاثرہ شخص کے کمسن بیٹے کی دوا کا بہانہ بنا کر اسے اغواء کر لیا۔

سفاک ملزم نے اغوا کے بعد معصوم بچے کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر ڈاکٹر کی بجائے بشیر نامی با اثر زمیندار کے ڈیرے پر لے گیا۔ ادریس بشیر پونڈا نامی با اثر شخص کے ڈیرے پر عمر نامی ملزم نے ایک اور نامعلوم شخص کے ساتھ مل کر خاتون کو اس کے شوہر اور ایک سال کے بچے کے سامنے باری باری اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تینوں ملزمان اس شرمناک فعل کے دوران خاتون کے خاوند کو حبس بے جا میں رکھ کر ڈراتے بھی رہے۔