خیبرپختونخوا میں پولیو کے 3نئے کیس رپورٹ

  • March 30, 2020, 11:03 pm
  • COVID-19
  • 97 Views

پشاور: خیبرپختونخوا میں پولیو سے متاثرہ 3نئے کیسز کو رپورٹ کیا گیا ہے۔

پولیو ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق پولیو کیسز ضلع کرک ، لکی مروت اور ٹانک سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ کرک میں 6 ماہ کا بچہ ، لکی مروت میں 9 ماہ کی بچی جبکہ ٹانک کے 19 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہناہے رواں سال کے ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد بڑھ کر 36 ہوگئی۔