میڈیکل اسٹو ر مالکان نے اسٹور کھولنے کا اعلان کردیا انتظامیہ نے سیل کئے گئے میڈیکل اسٹور کھول دئیے

  • March 30, 2020, 11:15 pm
  • Breaking News
  • 197 Views


ضلعی انتظامیہ اور انجمن تاجران ، میڈیکل اسٹوز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب
میڈیکل اسٹو ر مالکان نے اسٹور کھولنے کا اعلان کردیا انتظامیہ نے سیل کئے گئے میڈیکل اسٹور کھول دئیے
کوئٹہ (این این آئی) ضلعی انتظامیہ اور انجمن تاجران ، میڈیکل اسٹوز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب ، میڈیکل اسٹو ر مالکان نے اسٹور کھولنے کا اعلان کردیا جبکہ انتظامیہ نے سیل کئے گئے میڈیکل اسٹور کھول دئیے تفصیلات کے مطابق پیر کو ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر(ر) اورنگزیب بادینی کے ساتھ انجمن تاجران اور میڈیکل اسٹور مالکان نے مذاکرات کئے جس میں باہمی طور پر مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد میڈیکل اسٹورز ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد انتظامیہ نے شہر میں سیل کئے گئے میڈیکل اسٹورز سے سیل ہٹا کر انہیں کھولنے کی اجازت دے دی ، واضح رہے کہ گزشتہ روز انتظامیہ نے مہنگے داموں اشیاء بیچنے پر دو میڈیکل اسٹور سیل کر دئیے تھے جس کے بعد میڈیکل اسٹورز ایسوسی ایشن نے احتجاجاً شہر میں ہڑتال کرتے ہوئے اسٹورز بند کردئیے تھے