بلوچستان میں کرونا وائرس کے مزید 11 مریضوں کی تصدیق ،تعداد 152 ہوگئی ،ڈاکٹرازخودگھروںمیںآئسولیٹ

  • March 30, 2020, 11:19 pm
  • COVID-19
  • 263 Views


بلوچستان میں کرونا وائرس کے مزید 11 مریضوں کی تصدیق ،تعداد 152 ہوگئی ،ڈاکٹرازخودگھروںمیںآئسولیٹ
کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان میں نوول کورونا وائرس کے 11نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد152ہوگئی ہیں 62افراد کی رزلٹ کاانتظار ہے دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی سیدہ ندا کاظمی کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 31دکانیں سیل جبکہ 51افراد کو گرفتارکرلیاہے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان میں 11نئے نوول کورونا وائرس کے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد152تک پہنچ گئی ہے ،صوبے میں اب تک متاثرہ مریضوں میں سے 2افراد صحت یاب جبکہ ایک شخص وفات پا گیا،152متاثرہ مریضوں میں 4ڈاکٹرز سمیت 15مریضوںکا سفری ریکارڈ نہیں ہے ،حکومت بلوچستان کی جانب سے 10اضلاع میں سپرے پمپس اور دیگر آلات تقسیم کئے گئے جبکہ دیگر میں بھی تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے ،دوسری جانب پیر کے روز اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ نے شہر میں کارروائی کرتے ہوئے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر31دکانیں سیل کرکے 51افراد کو گرفتارکرلیاہے ۔اس کے علاوہ کریک ڈائون کے دوران حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر100سے زائد دکانوں کو وارننگ جاری کردی ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی سیدہ ندا کاظمی نے کہاکہ نوول کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت بلوچستان کی جانب سے دفعہ144نافذ کی گئی ہے اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ انہیں اس عالمی وباء سے محفوظ کرسکیں ۔بلوچستان میں ایک اور ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق متاثرہ ڈاکٹروں کی تعداد 4ہوگئی جبکہ 10ڈاکٹروں نے اپنے آپ کو ازخود گھروں پر آئی سولیشن میں منتقل کرلیا، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ بلوچستان میں ایک اور ڈاکٹرمیں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹروں کی تعداد 4ہوگئی ہے جنہیں شیخ زید ہسپتال میں علاج کے لئے منتقل کردیا گیا، انہوں نے بتایا کہ 10ڈاکٹر ایسے بھی ہیں جن میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئی ہیں جنہوں نے ہسپتا ل جانے کے بجائے اپنے آپ کو گھر وں میں آئی سولیٹ کرلیا ہے، انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں اب تک ہسپتالوں میں سہولیات مہیا نہیں کی گئیں کورونا وائرس کے مریضوں کو جس حال میں رکھا جارہا ہے وہ سب کے سامنے ہے حکومت ڈاکٹروں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبریں چھپانا چاہتی ہے جبکہ حقوق کی آواز بلند کرنے والے ڈاکٹروں کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنا کر تبادلے کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کسی بھی صورت اپنی ڈیوٹی سے انکار نہیں کریں اور نہ ہی اپنی حفاظت و حقوق پر سمجھوتہ کریں