کورونا وائرس زندہ جاندار نہیں بلکہ ایک پروٹین مالیکیول ہے

  • March 31, 2020, 8:58 pm
  • COVID-19
  • 157 Views

کورونا وائرس زندہ جاندار نہیں بلکہ ایک پروٹین مالیکیول ہے۔ چین سے شروع ہونے وبا کورونا وائرس نے اس وقت دنیا بھرمیں تباہی مطا رکھی ہے۔ وائرس نے 200 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، دنیا بھر میں اب تک مجموعی طور پر 7 لاکھ 68370 افراد وائرس کا شکار ہوئے جبکہ اموات کی تعداد 36912 ہو گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ریکارڈ ہوئی ہیں جہاں پر مزید 812 افراد وائرس کے باعث دم توڑ گئے، اسطرح اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 11591 ہو گئی ہے، اٹلی میں 4050 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 1739 ہو گئی ہے، اسپین میں مزید 737 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 7340 ہو گئی ہے، 5085 تازہ کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 85195 تک پہنچ گئی ہے، فرانس میں 418 ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد 3024 ہو گئی ہے، 4376 تازہ کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 44550 ہو گئی ہے، امریکہ میں وائرس کا شکار مزید 271 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 2854 ہو گئی ہے، 12478 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 55969 ہو گئی ہے۔
اب ماہرین نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس زندہ جاندار نہیں بلکہ ایک پروٹین مالیکیول ہے جس کی بیرونی تہہ پر چربی Lipid ہوتی ہے۔ چونکہ کورونا وائرس زندہ نہیں لہٰذا اسے مارا نہیں جاسکتا بلکہ تحلیل یا تباہ کیا جا سکتا ہے۔ کیمسٹری کے قانون کے مطابق ایک جیسی چیزیں ایک جیسی چیزوں کو تحلیل کرتی ہیں تو کورونا وائرس ( جو بیکٹریا کی طرح زندہ نہیں رہتا بلکہ یہ بے جان پروٹین ہے) الکوحل ،کوئی بھی صابن اور 25 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم پانی میں زندہ نہیں رہ سکتا۔گرم پانی، صابن یا الکوحل سے کم از کم 20 سیکنڈ تک ہاتھ دھونے سے کرونا بڑھنے ہونے کے بجائے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتا ہے۔