احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایس ایم ایس سروس کا اجراء

  • April 2, 2020, 11:40 am
  • National News
  • 112 Views

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام تحت ایس ایم ایس سروس کا اجراءکردیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کردیا۔ ایس ایم ایس کےتحت اہل افراد کو اطلاع دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایس ایم ایس سروس کا اجرا کردیا۔

معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیر اعظم کو ایس ایم ایس سروس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

احساس ایس ایم ایس مہم کے ذریعے فائدہ لینے والوں کو شناخت کیا جائے گا۔

شہریوں کوکہاجائےگاکہ وہ 8171 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیجیں اس سے پتہ چل سکے گا کہ وہ ایمرجنسی کیش پروگرام کے اہل ہے کہ نہیں۔ایس ایم ایس کے ذریعے بتایا جائے گا کہ وہ اپنی رقم کیسے وصول کر سکتے ہیں۔ اگر کوئی ڈیٹا بیس میں شناخت نہیں ہوسکے گا تو ان کو متلقہ ضلع کی انتظامیہ رابطے کرے گی۔

وزیراعظم نے اپنا شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کیا تو ان کو جواب موصول ہوا کہ اپ سرکاری ملازم ہونے کے باعث اس اسکیم میں اہلیت نہیں