کیا 12 بجے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ نافذ ہورہا ہے؟ حکومت نے واضح کردیا

  • April 3, 2020, 11:20 pm
  • Breaking News
  • 399 Views

واٹس ایپ گروپوں میں ایک میسج تیزی سے گردش کر رہا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ 4 اپریل رات 12 بجے ملک میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ نافذ ہوجائے گا جس کے بعد حکومت کے علاوہ کوئی بھی کورونا وائرس پر بات نہیں کرسکے گا، تاہم اب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے اس اطلاع کو غلط قرار دے دیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ " یہ ایک جعلی میسج ہے جس کو مختلف گروپوں میں پھیلایا گیا ہے، برائے مہربانی مصدقہ اطلاعات کے حصول کی خاطر آٖفیشل ویب سائٹ کا وزٹ کریں۔"

خیال رہے کہ واٹس ایپ گروپوں میں یہ میسج بھیجا جارہا تھا۔ "آج رات 12 بجے سے ملک بھر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ نافذ ہوگا، حکومت کے علاوہ کوئی بھی شہری جو کورونا کے بارے میں کچھ بھی شیئر کرے گا ( کوئی معلومات ، دستاویزات (سچ یا غلط) پوسٹ) اسے دفعہ 68 ، 140 اور 188 کے تحت قابل سزا سمجھا جائے گا۔ اس دفعہ کے تحت گروپ ایڈمن کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔"