پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدا د 1 لاکھ ہونے کا امکان

  • April 6, 2020, 12:38 pm
  • COVID-19
  • 185 Views

پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ ہونے کا امکان ہے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے پاکستان کےمعروف سائنسدان ڈاکٹر عطاالرحمان نےایک نجی ٹی وی چینل میں بات کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ممکن ہے کہ پاکستان میں کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کرجائے کیونکہ ہمارے ملک میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ صلاحیت کی کمی ہے،جب تک ہم ٹیسٹنگ صلاحیت نہیں بڑھائیں گے، اس وقت تک ہمیں کنفرم تعداد معلوم نہیں ہوسکتی۔
مزید بات کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ بغیر ٹیسٹنگ کے ہم آگے نہیں چل سکتے کیونکہ جب تک ہمیں متاثرہ افراد کی تعداد کا اندازہ نہیں ہو گا، ہم کسی قسم کے اقدامات نہیں کر سکتے۔ ڈاکٹر عطاالرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تربیت یافتہ عملے کی بھی ضرورت ہے، ہمیں اس سے کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
یاد رہے کہ پوری دنیا کی طرح اس وقت پاکستان کو بھی کورونا وائرس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ابھی تک پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد 3278ہو گئی ہے جبکہ 50 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔آج کی تاریخ میں ملک بھر میں 117 کیسز سامنے آچکے ہیں اور 3 ہلاکتیں بھی ہوئیں جو پنجاب سے سامنے آئیں، پنجاب میں آج اب تک 113 اور اسلام آباد سے 4 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا تھا تا کہ لوگوں کو ایک دوسرے سے دور رکھا جائے اور وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔
لیکن دوسری جانب پاکستان کےمعروف سائنسدان ڈاکٹر عطاالرحمان نےایک نجی ٹی وی چینل میں بات کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ممکن ہے کہ پاکستان میں کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کرجائے کیونکہ ہمارے ملک میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ صلاحیت کی کمی ہے،جب تک ہم ٹیسٹنگ صلاحیت نہیں بڑھائیں گے، اس وقت تک ہمیں کنفرم تعداد معلوم نہیں ہوسکتی۔