کراچی کے ایک ہی خاندان کے 11 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

  • April 7, 2020, 1:40 pm
  • COVID-19
  • 195 Views

کراچی کے ایک ہی خاندان کے 11 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی کے ایک ہی خاندان کے 11 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ، متاثرہ خاندان میں شہید ہسپتال کی ایک خاتون ڈاکٹر بھی شامل ہے، متاثرہ افراد کو گھر میں ہی قرنطینہ کر دیا گیا۔ تمام افراد کا تعلق نارتھ ناظم آباد سے ہے۔
سینئر میڈیکل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ عظیٰ کراچی ڈاکٹر سملیٰ کوثر نے کہا ہے کہ عباسی شہید ہسپتال میں فلٹر کلینک بنایا گیا ہے کہاں متاثرہ خاتون ڈیوٹی دے رہی تھیں۔ خاتون کے ساتھ کام کرنے والے دیگر عملے کی بھی اسکریننگ کرائی جائےگی۔ بتایا گیا ہے کہ متاثرہ ڈاکٹر کو سرکاری ہسپتال کی آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
ڈاکٹر سملیٰ کوثر کے مطابق تمام کیسز 14 مارچ سے 27 مارچ کے دوران سامنے آنے ہیں۔

واضح رہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعدا د3766 ہوچکی ہے۔ جبکہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 932، خیبرپختونخوا میں 405 , گلگت میں 211، پنجاب میں1918, بلوچستان میں 202 اور اسلام آباد میں 82 افراد کورونا میں مبتلاہو چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 16افراد اس خطرناک مرض سے متاثر ہوئے جبکہ 259 افراد اس خطرناک وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔
د وسری جانب 54 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ بڑے ممالک میں بھی کورونا کی تباہی جاری ہے ۔ امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 874 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں، 19741 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد وائرس کا شکار افراد کی تعداد 3 لاکھ 56414 ہو گئی ہے، فرانس میں 833، اٹلی میں 636، اسپین میں 528، برطانیہ میں 439، بیلجیئم میں 185، ایران میں 136، ہالینڈ میں 101، جرمنی میں 78، ترکی میں 75 سوئٹزرلینڈ میں 47 اور کینیڈا میں 41 افراد دم توڑ گئے، عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 73839 اور متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ سے تجاوز کر گئی، 2 لاکھ 77329 افراد صحت یاب ہوئے ہیں،