کورونا وبا کے پیش نظرفیٹف نے پاکستان کو دی گئی مہلت بڑھا دی

  • April 8, 2020, 12:11 am
  • National News
  • 109 Views

اسلام آباد: کورونا وائرس کی وبا سے پیدا شدہ حالات کے پیش نظر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) نے سفارشات پر عمل درآمد کے لیے پاکستان کو دی گئی مہلت میں اضافہ کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق فیٹف نے سفارشات پر عملدرآمد کیلئے پاکستان کو دی گئی مہلت میں اکتوبر 2020 تک اضافہ کردیا ہے۔ اس سے قبل فیٹف سفارشات پر عملدرآمد کیلئے پاکستان کو جون 2020 تک کا وقت دیا گیا تھا تاہم کرونا وائرس کے باعث معاشی سفارشات پر عملدرآمد کیلئے مقررہ وقت بڑھایا گیاہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان اکتوبر تک سفارشات پر عملدرآمد کر کے اپنی رپورٹ مرتب کرے گا جس کے تناظر میں اکتوبر میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے